اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلچک بیراکتراگلو نے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیر دفاع نے متعدد فورمز پر پاکستان کیلئے ترکیہ کی بھرپور حمایت کو سراہا، خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے۔
فریقین نے مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔