پشاور: ( نیوز ڈیسک ) رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ’’ڈرامہ کوئین‘‘ کی نئی قسط ریلیز ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ نئی قسط میں ڈرامہ کوئین مریم نواز پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہے، جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ نے وردی پہن لی اب جاتی امراء کے ڈاکو بھی پکڑے، محترمہ زندگی میں بچے کچھے ارمان اب پورے کر رہی ہیں، محترمہ ڈراموں کیساتھ کچھ عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خوب انٹرٹینمنٹ کر رہی ہیں، ڈرامے دیکھنے سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا ہے، اداروں کا یونیفارم پہننا خلاف قانون ہے، مریم نواز پر ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔