راولپنڈی: (نیوز ڈیسک ) افواج پاکستان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف سنگین الزامات پر انکوائری کمیٹی بنا دی۔
اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے، پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر شروع کی گئی ہے۔