اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں قیصرہ الہٰی کی پرویزالہٰی کی پمز ہسپتال سے جیل منتقلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پرویزالہٰی کو ہسپتال یا اڈیالہ جیل سے کہیں بھی دوسری جگہ بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا بھی حکم دے دیا۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 19 اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ای ڈی پمز بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے افسر کو نامزد کریں۔