کراچی:( نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمدعباسی نے شہر صوبے میں جرائم ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمدعباسی کی سربراہی میں صوبائی انصاف کمیٹی کااجلاس ہوا، چیف جسٹس نے امن و امان سے متعلق تفصیلی رپورٹس15دن میں طلب کر لیں۔
اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ صوبے میں جاری جرائم ایک ماہ میں ختم ہونے چاہیتں،آئی جی موٹر ویز،ہائی ویزاور شہروں میں پٹرولنگ بڑھائیں، سٹریٹ کرائم ختم کرنے کے لیےپولیس فورس کی تعداد بھی بڑھائی جائے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی کتنا بھی طاقتور ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے، ہائیکورٹ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، ہم 15دن کے بعد دوبارہ اجلاس کریں گے،تمام ادارے اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں۔
آئی جی سندھ کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ہمارے پاس 45ہزار کی فورس ہے جس میں سے 10ہزار اہلکار مختلف شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں- ڈی جی رینجرز نے اجلاس میں کہا کہ رینجرز کے پا س اندرون سندھ میں اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں، رینجرز کو کراچی کی طرز پراندرون سندھ بھی اختیارات دیے جائیں۔ بعد ازاں اجلاس کی کارروائی 15دن تک ملتوی کر دی گئی۔