اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا،عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں اعظم سواتی وکیل علی بخاری، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ پیش ہوئے ، کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی۔ بعدازاں عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد دائمی وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔