پہلا روزہ ہے، مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں، ویں روزے تک قیمتیں ڈبل ہوجائیں گی، یہ وہ اشیاء ہیں جو غریبوں کے کھانے کی ہیں، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی آئندہ 15روز میں پتا چل جائے گی، کل پہلا روزہ ہے، مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں، قیمتیں ڈبل ہوجائیں گی، یہ وہ اشیاء ہیں جو غریبوں کے کھانے کی ہیں۔ انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان میں تو نہیں بنی اب چاند پر بنانا ہوگی، فارم 45 اور فارم 47 میں اب چنے کھائیں،میرا خیال ہے کہ احتجاج وغیرہ کرنے کیلئے کسی کے پاس بھی زیادہ اسپیس نہیں ہے، 9 مئی کا احتساب بھی بہت سخت طریقے سے شروع ہونے جارہا ہے، 9 مئی کے احتساب کیلئے قانون بھی تبدیل کرنا ہوا تو کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کا 9مئی سے متعلق بیان اچھا ہے، ایک ہمارے پاس مولاجٹ کا صوبہ آگیا ہے، دوسری جانب پیرس کا صوبہ ہے، ایک سٹارپلس کا صوبہ ہے بزدار ٹو بھی ہیں ، اوپر ان کے آئن اسٹائن ہیں، تو مبارک ہو کہ حکومت پٹری پر چل گئی ہے، اب جو حکومت بن گئی ہے یہی ہے 2018 میں جو تھی وہ وہ تھی۔
اب ہونا کیا ہے؟ جمہوریت کو بھی دوربین سے دیکھ رہے ہیں ،میرا ٹیسٹ کیس رمضان المبارک ہے، کل پہلا روزہ ہے، مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں، پہلے روزے کی قیمتیں اپنے پاس لکھ لیں ، یہ قیمتیں 15 ویں روزے ڈبل ہوجائیں گی، یہ وہ اشیاء ہیں جو غریبوں نے کھانی ہے۔اس حکومت کی کارکردگی آئندہ 15روز میں پتا چل جائے گی کہ یہ پاکستان کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں اور آگے کیسے چلیں گے،جب میں چلنے کی بات کرتا ہوں تو مطلب الیکشن نہیں، ہمارے جمہوری سیاست کے استاد شطرنج کے بادشاہ پہلے تھپکی دیں گے پھر کھینچیں گے، بالآخر وہ کہیں گے کہ چلو بھئی، وہ پنجاب میں بھی آئیں گے، ابھی بجٹ ، آئی ایم ایف پروگرام اور نجکاری ہونی ہے، نجکاری ہوگئی تو پاکستان کی تقدیر کچھ سنور جائے گی، نجکاری کے بعد پیپلزپارٹی کووفاقی حکومت میں دیکھ سکتے ہیں۔