الیکشن کمیشن نے کراچی میں چوکیدار، سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر لگا دیا

شہر قائد میں آفس کلینر اور لیب اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹس کی بھی بطور پریذائیڈنگ افسر تعیناتی کر دی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی میں چوکیدار، سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر لگا دیا، شہر قائد میں آفس کلینر اور لیب اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹس کی بھی بطور پریذائیڈنگ افسر تعیناتی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انوکھا اقدام اختیار کرتے ہوئے کراچی میں محکمہ تعلیم کے چوکیدار اور سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا۔
الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم کے چوکیدار محمد اشرف کی گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج میں ڈیوٹی لگا دی، کالج سویپر پرویز مسیح کو خورشید گورنمنٹ گرلز کالج میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا۔ آفس کلینر محمد حبیب کو گورنمنٹ سپیریئر کالج میں تعینات کر دیا، دو لیب اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا گیا۔
دوسری جانب الیکشن 2024ءکیلئے پنجاب بھر میں سیکورٹی ڈیوٹیز کیلئے ریٹائرڈ پولیس اور فوج کے ملازمین تعینات کرنے کافیصلہ ، 53ہزار سے زائد مختلف محکموں کے ریٹائرڈ پولیس ملازمین اورریٹائرڈفوجی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں پنجاب بھرمیں متعلقہ ڈی سیزکی جانب سے ریسکیو،سول ڈیفنس،جنگلات،ایریگیشن سمیت دیگرمحکموں کے ملازمین کو متعلقہ ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔جبکہ31ہزارکے قریب مرد ملازمین جن میں22ہزارخواتین ملازمین پولیس کے شانہ بشانہ سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہونگی۔گزشتہ الیکشن میں66ہزارکے قریب رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کیلئے عارضی بھرتی کی جاتی تھی۔
جبکہ اس بار الیکشن میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام سرکاری افسران سے سیکیورٹی ڈیوٹی لینے کافیصلہ کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں آج الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی،فل ڈریس ریہرسل کامقصدتمام پولنگ سٹیشنزپرسکیورٹی حالات کوچیک کرناہے۔تمام اضلاع میں فورس سےاعلیٰ افسران سکیورٹی ایشوزپربریفنگ بھی دیں گے،پنجاب بھرکےتمام ڈی پی اوزکوفل ڈریس ریہرسل کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیاگیا ہے۔