ہزراوں کی تعداد میں اہل علاقہ پنڈال میں آ موجود ہوئے، چوہدری نثار علی خان کی ایک کال پر اہل علاقہ جوش وخروش سے جلسے میں شریک ہوئے
نہ بریانی، نہ نان چھولے، کسی بھی لالچ کے بغیر لوگ پنڈال میں موجود رہے،8 درجہ حرارت اور شدید دھند کے باوجود لوگ جلسہ گاہ کے اندر موجود رہے۔۔اور اپنے ہر دلعزیز قائد کی تقریر سنتے رہے۔
راولپنڈی(راجہ شاہد محمود سے) چوہدری نثار علی خان آزاد امیدواروں ہوتے ہوئے تمام ٹکٹ ہولڈرز سے زیادہ مقبولیت رکھتے ہیں ۔جس کا ثبوت آج کا جلسہ تھا۔
کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگنے والے چوہدری نثار علی خان کی سیاسی اور الیکشن کی ساری مہم کے ماسٹر مائنڈ ان کے صاحبزادے چوہدری تیمور علی خان ہیں ۔ جنہوں نے کم وقت میں الیکشن مہم کا کنٹرول سنبھالا اور اس کا نتیجہ ایک بھرپور جلسے کی صورت سامنے آیا ہے. اپنے منفرد مزاج کی وجہ سے بہت جلد اہل علاقہ میں مقبول۔ہوچکے ہیں ۔
آج کے جلسے نے پورے خطے میں بہت سے بے بنیاد بیانیوں کو دفن کر دیا۔اور بہت سے تجزیوں کی سیاہی بکھیر دی۔ راستے جام ہونے کی وجہ سے چوہدری نثار علی خان پیدل جلسہ گاہ تک پہنچے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلی بارہمارے حلقے میں ڈکیتی ہوئی ،
اس بار ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، میرے مخالفین بھی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے، پاکستان پر مشکل وقت ہے ، اوپر والا ملک کو حفاظت میں رکھے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چکری میں اپنے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، چوہدری نثار علی نے اپنے ووٹرز سے کہا کہ 8 فروری کو ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ ووٹ پر پہرا بھی دینا ہے ، پچھلی بارہمارے حلقے میں ڈکیتی ہوئی ،اس بار ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ، ہر پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کام نہیں کیا تو بے شک کسی اور کو ووٹ دیں، میرے علاقہ میں آج پل بھی ہیں اور بجلی بھی ہے، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ کردار کا ہے ، میرے مخالفین بھی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے-
مخالفین نے ہمارے علاقے کی کوئی خدمت نہیں کی، انہوں نے کہا جن کپڑوں میں سیاست میں گیا تھا انہی شفاف اور پاک کپڑوں میں آج کھڑا ہوں۔اس جلسے میں 10 ہزار چیئرز لگائی گئی تھیں اور محدود اندازے کے مطابق 20 سے 25 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ اس جلسہ میں لوگوں کے دلوں میں چوہدری نثار علی خان کی ولہانہ محبت کا جوش خروش دیکھ کر لوگوں نے ان کی جیت کا فیصلہ سنا دیا۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا ۔پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
جلسے کی تصویری جھلکیاں