دہشت گرد ہمدردی کے لائق نہیں ہیں، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدل ہیں چھپ کر حملہ کرتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا پولیس دربار میں شرکت کی، اس موقع پر گورنر  کے پی غلام علی اور نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ بھی موجود تھے۔

 پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آپ کا ہم پر قرض ہے، میں ایک مقروض کی حیثیت سے آیا ہوں، دہشت گرد ہمدردی کے لائق نہیں ہیں، یہ لوگ آخرت میں ایک دوسرے سے بھاگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بنیاد ٹھیک ہے، شر کی طرف نہیں ہے، پولیس شہداء کا احترام اس دنیا میں بھی ہے اور آنے والی دنیا میں بھی، اس جنگ میں سب سے لازمی چیز درست اپروچ ہے۔