
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ میری جماعت کے کارکن کل رات سے ریٹرننگ آفسر کے دفتر کے باہر کھڑے ہیں اور وہاں کوئی موجود نہیں ہے۔
کوئٹہ سے جاری بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ ہمارے مسترد شدہ کاغذات امیدواروں کے حوالے نہیں کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ آر او اگر مسترد شدہ کاغذات نہیں دے گا تو ہم اس کے بغیر ٹریبونل میں کیسے جاسکتے ہیں؟
اختر مینگل نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر اوز کو سارا دن حاضر رہنا ہے لیکن مختلف لوگوں کےلیے مختلف قوانین ہیں۔
اس سے قبل ایک بیان میں بی این پی سربراہ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر شکوہ کیا تھا۔