گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جا رہا ہے: اسلام آباد پولیس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جا رہا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانونی تقاضے مدِ نظر رکھ کر گرفتار مظاہرین کی ضمانتیں منظور ہو گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزراء کمیٹی اور گورنر بلوچستان سے مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا ہے کہ گرفتار افراد کے عزیز و اقارب معلومات اور مدد کے لیے رابطہ کریں تاکہ قانونی معاونت دی جا سکے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔