لاہور ہائیکورٹ نے پیر کے روز پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا
لاہور(نیوز ڈیسک) شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے پیر کے روز پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پولیس نے چند روز قبل 3 ایم پی او کے تحت کچھ دن قبل گرفتار کیا تھا ان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر آج لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری کے روبرو سماعت ہوئی۔
جج نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور اس کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ شیر افضل مروت 14 دسمبر کو کو لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرکے واپس روانہ ہوئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا اور تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری ظاہر کی تھی۔