سعودی حکومت کا زبردست اقدام نجی اداروں کے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ میں بڑا اضافہ

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں نجی اداروں نے سعودی ملازمین کی تنخواہ 3 ہزار ریال سے بڑھا کر 4 ہزار ریال کردی ہے۔ فیصلہ تمام سعودی کارکنوں اور سوشل انشورنس میں شامل تمام ملازمین پر لاگو ہوگاوزارتافرادی قوت نے سعودی عرب کے نجی اداروں کی درجہ بندی کے لیے نطاقات پروگرام متعارف کرایا ہوا ہے۔وزارت افرادی قوت نے نیا فیصلہ یہ کیا ہے کہ نطاقات پروگرام میں سعودائزیشن کا تناسب جانچنے کے لیے یہ پہلو دیکھا جائے گا کہ سعودی ملازم کی تنخواہ چار ہزار ریال سے کم نہ ہو۔ وزارت کا کہنا ہے کہ صرف ایسے سعودی ملازم

کو نجی ادارے میں نطاقات پروگرام میں شامل کیا جائے گا جس کی کم سے کم تنخواہ چار ہزار ریال ہوگی۔ اگر تنخواہ اس سے کم ہوئی تو اسے نطاقات پروگرام سے خارج کردیا جائے گا۔یہ فیصلہ نجی اداروں کے تمام سعودی کارکنان اور سوشل انشورنس میں شامل تمام ملازمین پر لاگو ہوگا۔ وزارت افرادی قوت نے مزید کہا کہ اگر کسی نجی ادارے میں کسی سعودی ملازم کی تنخواہ تین ہزار ریال کے لگ بھگ ہوگی تو اسے نطاقات پروگرام کے تحت نصف سعودی ملازم قرار دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں