بابراعظم بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کو خطرہ پیدا ہوگیا۔بابر اعظم  ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین2 ہزار رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ کے قریب ہیں جو ابھی ویرات کوہلی کے پاس ہے۔بابر اعظم کو ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔بابراعظم زمبابویسے سیریز میں 60رن بنا کر تیز ترین2 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے، بابر اعظم 49 میچ میں 1940 رنز بنا چکے ہیں۔ تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارتی کپتان

ویرات کوہلی کے پاس ہے، ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹونٹی میچز میں سنگ میل عبور کیا۔بابر اعظم 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بیٹسمین ہوں گے، بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جبکہ ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں