لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان کے ارشد ندیم نے ایران کے شہر مشہد میں امام رضا ایتھلیٹکس کپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ ارشد نے اپنی ذاتی بہترین تھرو 86.29 میں بھی بہتری لاتے ہوئے ایونٹ میں 86.38 میٹر تھرو کرکے نیا قومی ریکارڈ بنایا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیت سکے۔ دوسری طرف ارشد ندیم کی تھرو ایونٹ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں سے کہیں زیادہ بہتر تھی، ان کی تھرو چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں سے کم از کم 10 سے 12 میٹر آگے تھی۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو ان کی جیت پر مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں بھی تمغہ جیتیں گے ، ان کی تربیت کے دوران یہ کامیابی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ ارشد ندیم کی ٹریننگ صحیح سمت جارہی ہے۔
ارشد ندیم آج ترکی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ قازقستان کے جیولرو تھرو کوچ وکٹر کی نگرانی میں 3 ہفتوں تک تربیت حاصل کریں گے۔ ان کے ساتھ سابق بین الاقوامی ہیمر تھروور اور سابق قومی چیمپئن سلمان بٹ بھی شامل ہوں گے۔
لائبریری سے لی گئی کتاب119سال بعد لوٹا دی گئی
ملیحہ لودھی کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر سلامتی کونسل کو خط لکھنے کا مشورہ
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کی کارکن بن گئی: شہباز شریف
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا
50 سال ہوگئے وکالت کرتے ہوئے ایسا تماشا کبھی نہیں دیکھا: لطیف کھوسہ
دورانِ ڈیوٹی کورونا وائرس سے جاں بحق طبی عملے کیلئے قومی اعزاز کی سفارش
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16دسمبر سے بڑی کمی کا امکان
غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
انتخابی شیڈول کا اجراء روکنے کی الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کا ریکارڈ عدالت میں جمع