پاکستانی معروف اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں 

کراچی (این این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے اپنی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔جبران ناصر کیلباس کی بات کریں تو انہوں نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا انتخاب کیا۔خیال رہے کہ دو سال قبل منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی ہوئی تھی جس کے بعد

مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ ہی اس جوڑے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے شادی کرلی ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔دوسری جانب منشا پاشا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنے ہاتھوں کی تصویریں شیئر کی ہے جبکہ کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔منشا پاشا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد انہیں نکاح کی مبارکباد دے رہی ہے۔اس نئی جوڑی کی جانب سے ابھی تک ان کے اکائونٹ پر نکاح کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں