کرکٹ کی دنیا کے بڑے بڑے ستارے بھی فخر زمان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

اسلام آباد (این این آئی ) پاکستانی اوپنر فخر زمان کا چر ہر طرف جاری ہے ، ملکی و غیر ملکی کرکٹر میں بھی پاکستانی کھلاڑی فخر کو مبارک باد پیش کرنے لگے۔جوہانسبرگ میں آج کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلیاور جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزا ز بھی حاصل کیا۔ان کی اس شاندار اننگر پر ملکی و غیرملکی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف فخر زمان

کا چرچا ہے۔پاکستان کی راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے ٹوئٹس میں فخرزمان کو مبارک باد پیش کی جبکہ ہرشا بوگلے نے کہا کہ فخر نے بہترین اننگز کھیلی انہیں اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنی چاہیے تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف اوپنر فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے، ان کی اننگز میں 10 چھکے شامل تھے۔جوہانسبرگ کے وینڈررز میں 193 رنز کی یہ اننگز جنوبی افریقی سرزمین پر کسی غیر ملکی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں