میں یوسف رضا گیلانی کا ووٹر اور سپورٹر، وہ خود ہار مان گئے، شاہد خاقان عباسی

میں یوسف رضا گیلانی کا ووٹر اور سپورٹر،وہ خود ہار مان گئے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے خود کو سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا ووٹر اور سپورٹر قرار دیدیا۔

جیو نیوز کے پروگرام’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن یوسف رضا گیلانی سے چوری کیا گیا، میں آج بھی انہیں چیئرمین سینیٹ مانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کی کرسی لے کر صادق سنجرانی کے مقابل ہار مان لی ہے، اس معاملے میں، میں کیا کرسکتا ہوں؟

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی پیپلز پارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن نہیں کہا، انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ لے کر پی ڈی ایم فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ پی ڈی ایم نے کیا، وہ الیکشن جیت چکے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ یوسف رضا گیلانی موجودہ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور اپنا حق حاصل کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور این اے پی کو شوکاز نوٹس پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی منظوری سے بھجوائے گئے، جس میں اُن سے وضاحت مانگی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں