اسلام آباد انتظامیہ نے پابندیاں مزید سخت کردیں

کورونا وائرس: اسلام آباد انتظامیہ نے پابندیاں مزید سخت کردیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 2 دن کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دن دیگر صوبوں سے اسلام آباد آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق میڈیکل یا ایمرجنسی سروسز پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دن پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے 25 اپریل تک کے لیے ہوگا۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں