اسلام آباد (جنرل رپورٹر) اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے ، پیپلزپارٹی کے رہنما اور سنیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بطور سربراہ پی ڈی ایم شو کاز نوٹسز کی منظوری دی ، جس کے بعد سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے نوٹسز بھجوا دیئے گئے ، جس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ شو کاز نوٹس بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے نام بھجوائے گئے ، جس میں اپوزیشن لیڈر کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی حمایت لینے پر جواب طلب کیا گیا ، نوٹسز کے متن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اقدام سے اپوزیشن اتحاد اور حزب اختلاف کی حکومت مخالف تحریک کو نقصان پہنچا ، ایسا اقدام کیوں کیا؟ وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔
اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس پیپلزپارٹی کو شوکاز کرنے کا کوئی حق نہیں، کچھ جماعتیں پیپلزپارٹی کیخلاف الائنس بنانا چاہتی ہیں تو ہم روک نہیں سکتے، ہماری نیت پر شک کیا گیا تو ہم بھی دوسری جماعتوں پر شک کرسکتے ہیں ، سینیٹ الیکشن میں قائد حزب اختلاف کے لیے ہمارے 26 نمبر پورے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ووٹ کیلئے بی اے پی کے لوگوں کی منت نہیں کی ، بی اے پی کے لوگوں کا ہمیں ووٹ دینے پر اختلاف رائے ہوسکتا ہے ، ہمیں اگر کسی کو خوش کرنا ہوتا تو یوسف رضا گیلانی آسانی سے جیت جاتے ، ہماری نیت پر شک کیا جاتا ہے تو ہمارے پاس بھی دوسری جماعتوں پر شک کرنے کیلئے بہت کچھ ہے ، اگر کچھ جماعتیں پیپلزپارٹی کے بغیر نیا الائنس بنانا چاہتی ہیں تو ہم روک نہیں سکتے۔
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی
قائداعظم نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی، بلاول بھٹو زرداری
شنگھائی کانفرنس کے روز احتجاج کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے، خواجہ آصف
اسلحہ و شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار
تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے : فیصل کنڈی
رواں ماہ ڈینگی کے 114 کیسز رپورٹ