سینیٹ کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہو گا۔ جس کے لیے گیارہ نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا۔
وزیر انسانی حقوق سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق تحریک پیش کریں گی، سینیٹر رضا ربانی آئین میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔
سینیٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا۔
ادھر تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس صبح ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔