40

عارف والا میں گودام پر چھاپا، 800 بوری چینی برآمد

عارف والا میں گودام پر چھاپا، 800 بوری چینی برآمد

عارف والا میں گودام پر چھاپا مار کر چینی کی 800 بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

چینی قبضے میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا، ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

گودام مالک کے خلاف مزید کارروائی کی رپورٹ بھجوا دی گئی۔

یاد رہے کہ وزارت تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو چینی کی درآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی کے باعث درآمد کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، ٹی سی پی کی جانب سے 50 ہزار ٹن چینی کا ٹینڈر جلد دیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں