سی پی اونے راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوز کوسود کا کاروبار کر نیوالوں کیخلاف موثر کارروائی کے احکامات جاری کردئیے

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سی پی اونے راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوز کوسود کا کاروبار کر نے والوں کے خلاف موثر کاروائی کے احکامات جاری کردئیے، سی پی او نے کہاکہ راولپنڈی پولیس سو دکیخلاف قانونی کاروائی کے لیے پرعزم ہے ،شہری بالخصوص تاجر برداری سود کے خلاف اس جنگ میں اپنا کردار ادا کریں،سو دکے ذریعے شہریوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے راولپنڈی کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کے احکامات جاری کردئیے ،سی پی اونے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سود کے خلاف شکایت موصو ل ہونے پر فوری اور موثر کاروائی کو یقینی بنایا جائے ،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ راولپنڈی پولیس چند روز قبل سود کی رقم وصول کرنے کی غرض سے شہری کو اغوائ کرنے والے ملزم پیرزادہ کو گرفتارکر چکی ہے ،ملزم کے والد نے اسد اللہ کو 2003میں 06لاکھ روپے رقم سود پر دی تھی اور18سال سود کی رقم اکھٹی کرکے 03کروڑ بنالی تھی اوررقم کی وصولی کے لیے اسد اللہ کو اغوائ کیاتھا،سی پی اونے کہاکہ سود خود شہریوں کی مجبوری کا فائد ہ ا ±ٹھاتے ہوئے سود پر رقم فراہم کرتے ہیں اورمظلوم شہری سا لہ سال سود در سود کی چکی میں پستا رہتا ہے سود کاکاروبار بہت سے معاشرتی واخلاقی جرائم کی جڑ ہے،سو دکے ذریعے شہریوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، راولپنڈی پولیس سو دکیخلاف قانونی کاروائی کے لیے پرعزم ہے ،شہری بالخصوص تاجر برداری سود کے خلاف اس جنگ میں اپنا کردار ادا کریں،شہری سو دکا کاروبار کرنے والوں کے خلاف شکایت متعلقہ تھانے ،ہیلپ لائن پکار 15،111-CPO-RWPاورکھلی کچہری میں کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں