نمی کم ہونے سے ناک، آنکھ، گلے میں جلن کی شکایات

پنجاب: نمی کم ہونے سے ناک، آنکھ، گلے میں جلن کی شکایات

لاہور سمیت بالائی پنجاب میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے اور خشک موسم کے باعث ناک، آنکھ اور گلےخشک ہونے اور جلن کی شکایات عام ہو گئیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث پنجاب بھر میں نمی کا تناسب 25 فیصد تک ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ رواں ماہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہی رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کی فضا میں سرد اور گرم ہواؤں کے ملنے سے نمی کا تناسب کم ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرمی اور بارش کا نہ ہونا بھی ہوا میں نمی کے تناسب کی وجہ ہے، لاہور میں نمی کا تناسب طویل عرصے بعد گرا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری اس خشک موسم میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں