شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کلئیرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد مارے گئے

آپریشن میں ایک شہری سمیت 7 جوان شہید ہوئے، پیچدہ کلئیرنس آپریشن کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی تھا۔آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کلئیرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کلئیرنس آپریشن کے دوران تمام 6 دہشتگرد مارے گئے۔کلئیرنس آپریشن گذشتہ شام شروع کیا گیا تھا۔پیچدہ کلئیرنس آپریشن کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی تھا۔آپریشن میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے، آپریشن میں ایک شہری سمیت 7 جوان شہید ہوئے، ۔
کلئیرنسن آپرشن کے دوران 3 فیملیز کو ریسکیو بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ گذشتہ روز بتایا گیا تھا ۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مسلم باغ بلوچستان میں واقع ایف سی کے آفیس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہدا کے اہل خانہ دکھ میں میں برابر کے شریک ہیں ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے نے گہرے دکھ کے ساتھ ساتھ شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز انتہائی بہادری ، جانفشانی اور پوری قوت سے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ایف سی کے بہادر جوانوں نے چھپ کر حملہ کرنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جس کے لیے ان کو حرام تحسین پیش کرتے ہیں اور اس اس بات کی امید کرتے ہیں کہ سیکورٹی فورسزاس عفریت کا ملک سے مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گی۔
علاوہ ازیں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مسلم باغ ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی کر کے ہم سب کو بڑے نقصان سے بچایا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم قومی اتحاد اور اتفاق سے ہی دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔