مسلم لیگی رہنما و چیر مین ضلع بچاؤ تحریک اٹک ملک شیر احمد خان مرحوم کی چہلم ادا کردی گئی

اٹک (قاضی شعیب خان سے ) ممتاز مسلم لیگی رہنما و چیر مین ضلع بچاؤ تحریک اٹک ملک شیر احمد خان مرحوم کی چہلم کی رسومات اتوار کے روز اٹک شہر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئیں۔ مرحوم ملک شیر احمد خان سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک مسعود خان کے والد اور نمبر دار گوندل منڈی قاضی بدر منظور کے سسر تھے ۔

رسم چلہم کی تقریب میں سابق وزیر پنجاب سید یاور عباس بخاری، پاکستان جسٹس پارٹی کے مرکزی رہنما شیخ احسن الدین احمد ، چیرمین سنٹرل یونین آف جرنلسٹس اٹک رانا شوکت علی خان، سینئر صحافی و کالم نگار قاضی شعیب خان ،کونسلر کینٹ بورڈ اٹک سید مہدی شاہ،سماجی و سیاسی شخصیات ملک شیر افضل خان آ ف شینباغ، ملک لیاقت خان ، قاضی زبیر منظور سمیت وکلاء، کونسلر صاحبان، سرکاری و غیر سرکاری افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے مرحوم کے ایصال ثواب کی اجتماعی دُعا میں شرکت کی ۔