ہمارے لیے تمام سیاستدان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں

پاک فوج کسی خاص جماعت، سوچ یا نظریے کا حامی نہیں،سوشل میڈیا پر ادارے کے خلاف غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جارہی ہے،افواج پاکستان کا ڈسلپن ہمیں ہر تجزیے کا جواب دینے کی اجازت نہیں دیتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے تمام سیاستدان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی پی آر کا اہم ترین پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمارے لیے تمام سیاستدان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔ آرمی چیف اعادہ کرتے ہیں کہ اصل طاقت کا محور عوام ہیں۔
کوئی نہیں چاہے گا افواج پاکستان کسی خاص سیاسی سوچ کی نمائندگی کریں۔پاک فوج قومی فوج ہے، کسی خاص جماعت، سوچ یا نظریے کے حامی نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ادارے کے خلاف غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جارہی ہے۔ افواج پاکستان کا ڈسپلن ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم ہر الزام کا جواب دیں اور ایک لاحاصل بحث میں پڑ جائیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی پی آر کا کہنا ہے کہ ہر شخص اپنی رائے اور تجزیہ کا حق رکھتا ہے۔ ہم تعمیری تنقید کو اہمیت دیتے ہیں ۔یہی آئین آزادی رائے کو چند قوانین، بندشوں کے اندر قیود کرتا ہے۔افواج پاکستان کا ڈسلپن ہمیں ہر تجزیے کا جواب دینے کی اجازت نہیں دیتا۔ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج نے ہر قسم کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا۔
پاک فوج کا کفایت شعاری کی حکومتی مہم میں بھرپور حصہ ہے۔ہر قسم کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی۔پٹرولیم ،راشن، تعمیرات اور دیگر نقل و حرکت کم کی گئی۔ اخراجات بچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔دہشت گردی کی جنگ کا بحیثیت قوم یکجا ہوکر بہادری سے مقابلہ کیا اور کر رہے ہیں۔ قانون کی بالادستی اور پاسداری سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں۔ہم سب کو پاکستان کو خوشحال پرامن ملک بنانے کے لئے کردار ادا کرتے رہنا ہوگا۔ کسی بھی فرد یا مسلح گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔