دبئی(آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹیکس اور ویزوں کے معاملات آئندہ ماہ تک حل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کو واضح کیا ہے کہ اگر ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ویزوں اور ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی نہ ہوئیتو ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کردیں گے۔آئی سی سی بورڈ کے ورچوئل اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے
حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت مثبت انداز میں ہوئی، بی سی سی آئی نے ویزوں اور ٹیکس سے متعلق معاملات آئند ماہ تک حل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ بنگلا دیش میں رواں سال شیڈول ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جنوری میں ہوگا۔اس کے علاوہ آئی سی سی کے تمام مستقل ممبرزکی ویمن ٹیموں کو ٹیسٹ اور ون ڈے اسٹیٹس دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز میں خواتین ایونٹ کے میچز کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ حاصل ہوگا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ کورونا کے باعث میزبان ٹیموں کا لوکل امپائرز تعینات کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے اور تمام فارمیٹس کی دونوں اننگز میں اضافی ڈی ایس ا?ر ریویو کی بھی اجازت دی گئی ہے جب کہ گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی، اور ٹیسٹ میچوں میں کویڈ متبادل پلیئرز کی دستیابی کی بھی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔