رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے تعلقات اچھے نہ ہونے کی خبریں سرخیوں میں آنے لگیں

سٹار پرتگالی فٹبالر کو محسوس ہوتا ہے کہ جارجینا بطور والدین دیرینہ شراکت داری میں رہنے کے باوجود تیزی سے خودغرض ہورہی ہیں ، انکے رشتے میں اسکے جذبات کا لحاظ نہیں کر رہیں

ریاض (سپورٹس ڈیسک ) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگزایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، فٹبالر اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ والدین کے طور پر دیرینہ شراکت داری میں رہنے کے باوجود تیزی سے خودغرض ہورہی ہیں ، اور انکے رشتے میں اس کے جذبات کا لحاظ نہیں کر رہیں۔ رونالڈو کی گرل فرینڈ نے حال ہی میں اپنی دستاویزی فلم ’میں جارجینا ہوں‘ میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے روزمرہ کی زندگی، اپنی فٹنس روٹین سے لے کر کاروباری منصوبوں اور فٹبالر کے ساتھ تعلقات کو عکس بند کیا تھا۔ قبل ازیں جوڑے نے اپنے پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ دونوں اس طیارے کو پسند نہیں کرتے تھے۔ پرتعیش گلف سٹریم طیارے جی200 کی قیمت 20 ملین یورو ہے۔