لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل کا سوشل میڈیا پر خود سے منسوب 7 کروڑ کی مہنگی گاڑی کی تصویرپر ردعمل سامنے آ گیا، گزشتہ دو روز سے مولانا طارق جمیل کے نام سے قیمتی گاڑی کی تصویر وائرل ہے جس پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کرنے میں مصروف ہیں، تصویر پر منفی تبصرے بھی سامنے آئے ہیں، سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے مولانا طارق جمیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو سادگی کا درس دیتے ہیں لیکن خود اتنی مہنگی گاڑیوں
میں گھومتے ہیں۔اس تصویر پر کچھ صارفین کا ردعمل معروف
سکالر کے حق میں تھا، اس سارے معاملے پر مولانا طارق جمیل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے حقیقت میں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے، اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے۔