راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی موثرتفتیش ،جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کوسزائیں سنا دیں ،مرکزی ملزم شہزاد کو سزائے موت جبکہ ساتھی ملزمان کو05سال قید اور80 روپے جرمانے کی سزا ئیں سنا ئی گئیں،ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے عبداللہ نامی شخص کو قتل کردیاتھا۔
تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں ، معزز عدالت کے جج ملک اعجاز آصفASJ نے قتل کے مقدمہ میںجرم ثابت ہونے پر نامزد ملزم شہزاد کوسزائے موت جبکہ ملزم ایاز کو 02سال قید معہ 30ہزار روپے جرمانہ اورملزم وقاص کو03سال قید معہ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا ئیںسنائی گئیں ،ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے عبداللہ نامی شخص کو قتل اورقمر،گل نذر خان وطاہر وغیر ہ کوزخمی کردیاتھا،ملزمان کے خلا ف لطیف زر خان کی مدعیت میں مارچ 2018تھانہ پیرودھائی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی ،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزمان کو قرار واقعی سزا ئیںسنائیں۔