اذان کے احترام میں خاموشی ، بھارتی اداکار نے مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی : (شوبزویب ڈیسک ) بھارت کے معروف ٹی وی اداکار کرن کندرا نے اذان کے احترام میں کچھ لمحوں کیلئے پریس کانفرنس روک دی ، ان کے اس اقدام کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہاجارہا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی ٹی وی اداکار کرن کندرا کی کچھ روز پہلے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کیلئے پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اچانک اذان کی آواز سن کروہ میڈیا کو اذان کے احترام میں 2 منٹ کیلئے خاموشی اختیار کرنے کو کہہ کانفرنس روک دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کرن کندرا کے اذان کے احترام میں خاموشی اختیار کرنے کے عمل کو خوب سراہا جارہا ہے ، ایک صارف نے لکھا کہ “بھارت میں ایسے بھی لوگ ہیں جو دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہیں، دل جیت لیا “۔

ایک خاتون صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر سب اسی طرح دوسرے مذاہب کی عزت کریں تو دنیا امن کا گہوارہ بن جائے ، ایک صارف نے کہا کہ اس بندے کی عزت اب ہم پر فرض ہے “۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بار اداکار سلمان خان نے بھی ریئلٹی شو کی افتتاحی تقریب کے دوران اذان کی آواز پرخاموشی اختیار کر لی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔