پنجاب ، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

پنجاب ، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

خانیوال میں کار اور ٹرک میں ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

میاں چنوں ٹول پلازہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر کراچی حیدرآباد موٹروے پر نوری آباد کے قریب کار اور ٹرک میں زوردار ٹکر کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں