ظل شاہ کا ناحق خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا: فیاض چوہان

لاہور : ( ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کا ناحق خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔

تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ظل شاہ کے قتل پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے ،اس بہیمانہ قتل پر حکمران گونگلوؤں(شلجم) سے مٹی جھاڑنے میں مصروف ہیں، ظل شاہ کا ناحق خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔

سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو عوامی عدالت کے کٹہرے میں اس قتل کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ رہزنوں سے عوام کو کیا گلہ، یہاں تو رہبروں کی نیت میں فتور ہے۔