پی ٹی آئی کے شہید ہونے والے کارکن علی بلال کے کیس میں اہم پیشرفت

لاہور: (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے شہید ہونے والے کارکن علی بلال کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ پولیس کے مطابق علی بلال کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والے افراد کی شناخت عمر اور جہاں زیب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں کا ابتدائی بیان بھی سامنے آگیا جس میں ملزموں نے کہا ہے کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں نے کہا ہے کہ واقعہ فورٹریس بریج پر پیش آیا، ملزموں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔