عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم، پاکستان میں مزید بڑھ گئی

اسلام آباد: (کامرس ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پاکستان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1810 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہو کر نئی سطح پر آگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے کی سطح پر آ گئی۔