راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے مفت ٹیسٹ کی سہولت واپس لے لی گئی۔

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے مفت ٹیسٹ کی سہولت واپس لے لی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹوں کے حوالے سے فیس وصولی کا طریقہ بدل دیا گیا،ہسپتالوں میں اب ٹیسٹ مفت کے بجائے پیسے وصول کیے جائیں گے،مفت ٹیسٹ کے مستحق مریضوں کی کیٹگری بنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق داخل مریضوں کے ٹیسٹ مفت ہونگے ساتھ ہسپتال ملازمین بھی مفت ٹیسٹ کرا سکیں گے،آؤٹ ڈور مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے لیے تصدیق شدہ زکوٰة فارم لانا ضروری قرار دے دیا گیا،بیت المال سے امداد لینے والوں کو بھی کاغزات دیکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرذانہ کے مطابق صوبائی حکومت نے پالیسی دی ہے جس پر عمل درآمد کر رہے ہیں،اس پالیسی سے مستحقین کو فائیدہ پہنچ رہا ہے صاحب استطاعت سے فیس وصول کی جارہی۔ایم ایس نے کہاکہ حکومت اگر تمام مریضوں کے ٹیسٹ مفت کرتی تو ہم بھی فری کرنا شروع کردیں گے۔