ملک میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ

مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، کانفرنس میں فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ کے تحت ملک بھر کے ناظمین امتحانات کی دوسری کانفرنس ہوئی جس میں میٹرک اور انٹرمیڈٰیٹ کے امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔تعلیمی بورڈز نے اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم کے تحت کام شروع کردیا ہے، مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور نمبروں کی جگہ گریڈ لکھا جائے گا۔

کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ طلبہ کے امتحانات صرف ٹیکسٹ بک بورڈ سے نہیں ہوں گے اور نئی طرز پر پیپر لینے سے طلبا میں رٹے کی عادت ختم ہو جائے گی۔