اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا مختلف علاقوں میں قیمتوں میں اضافے،تجاوزات،اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے،تجاویزات،اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ایک سو پچیس مقامات پر انسپیکشن کی،جس میں قیمتوں میں اضافے پر 7500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، دو دکانیں سیل کر دی گئی، چار افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی، اس کے علاوہ دس پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، اس کے علاوہ دو غیر قانونی کلینکس کو سیل کر دیا گیا۔

تجاویزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے علاوہ 9 کلو سے زیادہ پولی تھین بیگز قبضے میں لے لیے گئے۔ مزید برآں تین غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسیوں کو سیل کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور سات غیر قانونی ایل پی جی فلنگ سٹیشنز کو سیل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاویزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔