راولپنڈی پولیس نے بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، اسلحہ و ایمونیشن برا?مد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ویڈیو کے ذریعے شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد،مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ویڈیو کے ذریعے شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوصادق ا?باد کی سربراہی میں اے ایس ا?ئی اویس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عبدالرحمن کو گرفتا رکرلیا، ملزم کی شناخت ہوائی فائرنگ کی ویڈیو کے ذریعے کی گئی،ملزم سے اسلحہ معہ ایمونیشن برا?مد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی راول نے ایس ایچ او صادق ا?باد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرکے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں