پی آراے راولپنڈی کمشنریٹ نے جنوری کے مہینے میں1176ملین ٹیکس وصول کیا ،کاشف یونس

وصول ٹیکس گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے سی75فیصد زائد ہیں ،60نئے کاروباری مراکز نے جنوری کے مہینے میں اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا،ایڈیشنل کمشنر پی آر اے راولپنڈی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر ای)راولپنڈی کمشنریٹ نے جنوری کے مہینے میں1176ملین ٹیکس وصول کیا جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے سی75فیصد زائد ہیں ،60نئے کاروباری مراکز نے جنوری کے مہینے میں اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا، پی آر اے کی ٹیموں نے راولپنڈی ،اٹک ،چکوال اور جہلم میں ہوٹلوں ،ریسٹورانٹس، بیوٹی پارلر، فیشن ہاسسز اورہائوسنگ کالونیوںسمیت دیگر غیر رجسٹرڈ کاروباری مراکز کو رجسٹریشن کیلئے حتمی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ، مقررہ مدت تک رجسٹریشن نہ کرانے والے کاروباری مراکز ، ہائوسنگ کالونیوںکو سربمہر کر دیا جائے گا ۔
ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیور اتھارٹی راولپنڈی ریجن کاشف یونس نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یاکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی ریجن کی کمشنر طاہرہ جاوید کی سربراہی میں پی آر اے راولپنڈی ریجن نے جنوری کے مہینے میں 1176ملین ٹیکس وصول کیا ہے جوکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران وصول کیے گئے 673ملین کے مقابلے میں 75فیصد زائد ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پی آر اے راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں راولپنڈی شہر ، کینٹ اور تمام تحصیلوں کیساتھ ساتھ اٹک ، چکوال اور جہلم میں بھی ہوٹلوں ،ریسٹورانٹس، بیوٹی پارلر، فیشن ہاسسز اورہائوسنگ کالونیوں سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ کاروباری مراکز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کام کر رہی ہیں ، ہماری یہ ٹیمیں کاروباری مراکز میں جا کر پہلے مرحلے میں انھیں پی آر اے کارباور کی پی آر اے کیساتھ رجسٹریشن اور ٹیکس وصولی نظام سے متعلق آگاہی فراہم کرتی ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ جنوری کے مہینے میں پی آر اے ٹیموں کے راولپنڈی ڈویژن کے 5آگاہی دوروں کے بعد60نئے کاروباری یونٹس نے پی آر اے کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرالی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ پی آر اے اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر پی آر اے ٹیکس رجسٹریشن اور وصولیوں سے متعلق ورکشاپس کا انعقاد بھی کرتا ہے جس میں کاروباری مراکز کے مالکان ، تاجروں اور متعلقہ چمبرآف کامرس کو بھی مدعو کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ،اٹک ،چکوال اور جہلم میں ہوٹلوں ،ریسٹورانٹس، بیوٹی پارلر، فیشن ہاسسز اورہائوسنگ کالونیوں سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ کاروباری مراکز کو رجسٹریشن کے لئے حتمی نوٹسز جاری جس میں مالکان کو نوٹس جاری کئے کہ وہ جلد ہی اپنے تمام واجبات ادا کریں اور سیلز ٹیکس جمع کروائیں بصورت دیگر کاروبار ی مراکز سیل ، سامان ضبط ا اور ٹیکس نادہندگان کیخلاف پی آر اے ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔