ٹیکسلاNA 57 کی عوام سے ایک مجبور و بے بس مظلوم کی اپیل….

ٹیکسلاNA 57 کی عوام کی خدمت میں ….. کیا آپ ایسے شخص کو ووٹ دیں گے؟؟؟؟

راولپنڈی(راجہ شاہد محمود جنجوعہ سے) سابقہ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے شادمان ٹاؤن واہ کینٹ میں رہائش پذیر9 سالہ محمد عبدالمعیز ممتاز خان کھٹٹرکو نامعلوم اغوا کاروں نے اغواء و زیادتی کے بعد 19 جولائی 2022 کو قتل کر کے اس کی لاش قریبی کھیتوں میں پھینک دی تھی نا معلوم افراد کی تلاش شروع ہوئی جس میں ایک ڈیرہ کے مالک عدیل شاہ ، بابر شہزادکو مشکوک جان کر گرفتار کیا گیا-عدیل شاہ کے ملازم بابر شہزاد نےعدیل شاہ کے چوکیدار شاہد سے اپنی باتوں کا ذکر اپنے بیان میں کیا ہے۔

مگر غلام سرور خان اور عمار صدیق خان نے ان لوگوں کو تھانہ سے رہا کرایا جس کا اقرار 26 جولائی 2022 کو مقتول کے دادا اکبر خان کے پاس سیاسی فاتحہ خوانی کے لئے آنے پر اپنی زبان سے کیا کہ ہم نے ان لوگوں کو تھانہ واہ کینٹ سے رہا کرایا ہے جو کہ ہر اولاد رکھنے والوں کے لئے سوچ کا مقام ہے 6ماہ تک پولیس کو کوئی کاروائی نہ کرنے دی گئی اور اور نہ ہی کوئی سہولت کار گرفتارہو سکے وجہ یقینآ یہی تھی کہ اصل مجرموں تک نہ پہنچا جا سکے-

اہل علاقہ سے اپیل ہے کہ ایسے فرد کو اہل ٹیکسلا کا نمائندہ بذریعہ ووٹ منتخب کرنے سے قبل اپنے معصوم بچوں کا خیال کریں کہ کل یہ ان کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے جو آج میرے پوتے کے ساتھ ہوا اور یہ نو سالہ معصوم کے اغوا کاروں سہولت کاروں قاتلوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو سیاسی مدد دیں گے- کل کسی کے ساتھ بھی یہ لوگ کر سکتے ہیں اور غلام سرور جیسے لوگ اقتدار میں آکر ایسے ہی اغوا کاروں کی ووٹ کی خاطر مدد کر تے ہوئے مجرموں کا ساتھ دے سکتے ہیں ۔

خدارا! ہم پر نہیں …میرے پوتے پر نہیں… مگر اپنی اولاد پر ترس کریں اور سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں جو مظلوم کا ساتھ نہ دے ظالماں قاتلوں کا ساتھ دے ایسے افراد کو مزید طاقت دے کراس گناہ میں شامل نہ ہوں ۔ شکریہ
منجانب: اکبر خان ٹیکسلا کینٹ (دادا مقتول محمد عبدالمعیز ممتاز خان کھٹٹرشہید)