راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی، 3 کمرشل عمارتیں مسمار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ روڈ پر واقع تین کمرشل عمارتوں کو مسمار کر دیا ہے۔

ترجمان آر ڈی اے کے مطابق انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے متعلقہ تھانہ صدر بیرونی کے تعاون سے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی، بغیر منظوری اور این او سی کے تین کمرشل عمارتوں کومسمار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں، عمارتوں کے منصوبوں اور زیر کنٹرول علاقوں میں تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کی منظوری کے لیے فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے اور غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات، تجاوزٹ اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔