بی پی ایل : چٹوگرام چیلنجرز کی ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 15رنز سے شکست

ڈھاکا : (سپورٹس ویب ڈیسک ) بنگلادیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) کے 37 ویں میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 15رنز سے شکست دے دی۔

میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 118 رنز بنائے، ضیاء الرحمان 34 اور عثمان خان 30 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم میں نمایاں رہے جبکہ عرفات سنی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ڈھاکا ڈومینیٹرز کی ٹیم چٹوگرام چیلنجرز کا 119 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 103رنز ہی بنا سکی ، ناصر حسین نے 24 اور سومیا سرکار نے 21 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ چیلنجرز کی جانب سے کرٹس کیمفر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑی ضیاء الرحمان کو بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔