ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کی جانب سے ایچ نائن بازار کا معائنہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے ایچ نائن بازار کا معائنہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے اس موقع پر کہا کہ ایچ نائن بازار میں سی ڈی اے کے ذریعے تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، سائن بورڈز لگائے جا رہے ہیں، سکیورٹی کمپنی کے گارڈز گیٹس پر میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ تعینات ہیں۔

حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی پابندی اور قیمتوں کی فہرستوں کی نمائش کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے کہا کہ بازار کے اندر اور باہر سٹالز کی نرم تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے اور علاقے کو عوام کی رسائی کے لیے صاف کیا جا رہا ہے۔