اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ ،فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فائرنگ کر کےفلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے منگل کو نابلس شہر میں فائرنگ کی جس کی گولی 17سالہ حمزہ امجد العشقر کے چہرے پر لگی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا کہ مسلح مشتبہ شخص نے اسرائیلی فوج پر پتھروں، دھماکہ خیز مواد اور آتش گیر مواد پھینکا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔