سول ڈیفنس مری کے اہلکاروں کا دوران برفباری سیاحوں کی مدد کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

ملازمین کی تعداد بڑھانے اور ان کو مزید تقویت اور پاورز بھی دی جائیں گی،ڈی سی مری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سول ڈیفنس مری کے اہلکاروں نے دوران برفباری سیاحوں کی مدد کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انچارچ سول ڈیفنس مدیحہ جمیل اور پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس شہزاد احمد راجپوت کے زیر نگرانی سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی سیاحوں کے ساتھ، انجمن تاجران، ہوٹلز یونین، گائیڈ یونین اور ٹرانسپورٹ یونینز کے حوالے سے بھی سول ڈیفنس مری کی اچھی کارکردگی رہی اس شاندار کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے انچارچ سول ڈیفنس مدیحہ جمیل اور پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس شہزاد احمد راجپوت اور سول ڈیفنس مری کی ٹیم کوسرٹیفکٹس دیئے ۔

اس پرسول ڈیفنس مری کے افسران اور اہلکاروں نے ڈی سی کا شکریہ ادا کیااور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری نے کہا کہ مری میں سول ڈیفنس کی تعداد بڑھانے اور ان کو مزید تقویت اور پاورز بھی دی جائیں گی۔