یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کا جنگجو ساتھیوں سمیت ہلاک

امریکی ڈرون نے حسان حضرمی کی گاڑی کو وادی عبیدہ میں نشانہ بنایا،عرب میڈیا

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے مشرقی صوبہ مارب میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں القاعدہ کا جنگجو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون نے حسان حضرمی کی گاڑی کو وادی عبیدہ میں نشانہ بنایا۔

گاڑی میں حسان حضرمی دو دیگر القاعدہ ساتھیوں کے ہمراہ سوار تھا۔ بم بنانے کا ماہر حسان حضرمی یمن میں امریکی فوج کی ہٹ لسٹ پر تھا۔