وائٹ ہائوس کابھارت کے ساتھ شراکت داری کا آغاز

امریکا ہواوے کو روکنے کیلئے برصغیر میں مزید مغربی موبائل فون نیٹ ورکس لگانا چاہتا ہے،رپورٹ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہائوس بھارت کے ساتھ شراکت داری کا آغاز کررہا ہے اور صدر جو بائیڈن کو امید ہے کہ اس سے ممالک کو آلات حرب، سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)پر چین کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ چین کی ہواوے ٹیکنالوجیز کو لمیٹڈ کو روکنے کے لیے برصغیر میں مزید مغربی موبائل فون نیٹ ورکس لگانا، امریکا میں مزید بھارتی کمپیوٹر چپ ماہرین کو خوش آمدید کہنا اور اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کی آلات حرب مثلا آرٹلری نظام میں شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے۔

اب تک وائٹ ہاس کو ہر محاذ پر ایک بڑھتی ہوئی مشکل کا سامنا ہے جس میں عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی اور امیگرینٹس ورکرز کے ویزا پر امریکی پابندی کے ساتھ ساتھ بھارت کا طویل عرصے سے فوجی آلات کے لیے ماسکو پر انحصار شامل ہے، تاہم اسے امید ہے کہ یہ مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔